عشق تو لال ہے۔ ❤

 عشق تو لال ہے۔ ❤


 جب کہا تھا محبت گناہ تو نہیں،

پھر گناہ کے برابر سزا کیوں ملی۔


زخم دیتے ہو کہتے ہو سیتے رہو،

جان لے کر کہو گے کہ جیتے رہو۔


پیار جب جب زمیں پر اتارا گیا،

زندگی تجھ کو صدقے میں وارا گیا۔


پیار زندہ رہا مقتلوں میں مگر،

پیار جس نے کیا وہ مارا گیا۔


حد یہی ہے تو حد سے گزر جائیں گے، 

عشق چاہے گا چپ چاپ مر جائیں گے۔


یہ محبت میں نکلی ہوئی فال ہے، 

عشق تو لال ہے عشق تو لال ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

تمام شد

کل شام ملیں گے

والدین کا دل جیتنے کے لیے دس باتوں کا خیال رکھیں