کل شام ملیں گے

ہر شام یہ کہتے ہو _ کہ کل شام ملیں گے
آتی نہیں وہ شام ___ جس شام ملیں گے

اچھا نہیں لگتا مجھے ___ شاموں کا بدلنا
کل شام بھی کہتے تھے __ کہ کل شام ملیں گے

آتی ھے جو ملنے کی گھڑی _ کرتے ہو بہانے
ڈرتے ہو ڈراتے ہو ____ کہ الزام ملیں گے

یہ راہِ محبت ھے ____ یہاں چلنا نہیں آساں
اس راہ میں تم جس سے ملو _ بدنام ملیں گے

دل لے کے وہ میرا ____ آرام سے بولے
بس خواب کی صورت ___ تمہیں دام ملیں گے

امید ھے وہ دن بھی کبھی آئیں گے _ سُن لو
ہم تم سے ملیں گے ___ اور سرِ عام ملیں گے

Comments

Popular posts from this blog

تمام شد

والدین کا دل جیتنے کے لیے دس باتوں کا خیال رکھیں